At least 10 killed in explosion at mining quarry in Karnatakaتصویر سوشل میڈیا

بنگلورو:(اے یوایس) ریاست کرناٹک میں ریلوے کرشنگ سائٹ پر ہونے والے ڈائنامائیٹ کے دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ڈائنامائیٹ سے بھری گاڑی میں دھماکا ریاست کرناٹکا کے علاقے شموگہ میں ہوا۔پولیس کے مطابق دھماکا ریلوے کرشنگ سائٹ پر کان کنی کے لیے ٹرک میں بارود منتقل کرنے کے دوران دھماکا ہوا۔

ڈائنامائیٹ کے دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریب کے علاقوں میں ہلکی نوعیت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے ٹرک کے مالک کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کرناٹک کے شموگہ میں ہوئے حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، شیوموگا میں ہوئے حادثہ سے فکرمند ہوں۔ سوگوار خاندان سے میری تعزیت۔ دعا ہے کہ زخمی افراد جلد ٹھیک ہوجائیں۔

ریاستی حکومت متاثرین کو ہرممکن مدد دے رہی ہے۔آکاش جین نام کے ایک صارف نے اس دھماکہ کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ شموگہ کے پاس کلوگنگور- اببلگیرے گاوں میں ایک ڈائنامائٹ بلاسٹ ہوا ہے۔ یہ دھماکہ کانکنی کرنے والی جگہ پر ہوا ہے۔ اس دھماکہ میں کئی مزدوروں کے مارے جانے کا خدشہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *