At Least 10 Killed, Including Five Children, In France Apartment Fireتصویر سوشل میڈیا

پیرس:(اے یو ایس ) فرانس کے شہر لیون کی رہائشی عمارت واکس ان ویلن میں آتشزدگی سے 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ریسکیو حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ آگ گراؤنڈ فلور پر لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے ساتویں منزل تک پھیل گئی، واقعے میں 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جمعہ کی صبح 3 بجے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک خاتون نے اپنے بچے کو آگ سے بچانے کے لئے کھڑکی سے باہر پھینکا جسے نیچے موجود شہریوں نے تھام لیا۔بعد ازاں خاتون نے خود بھی کھڑکی سے چھلانگ لگائی لیکن وہ گر کر ہلاک ہوگئی۔لیون شہر کے پراسیکیوٹر نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔پراسیکیوٹر آفس کے مطابق کسی نے آگ جان بوجھ کر لگائی ہے، قریبی رہائش پذیر افراد نے میڈیا کو بتایا کہ گراو¿نڈ فلور پر منشیات فروش رہتے ہیں۔آگ لگنے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *