At least 10 Pakistani soldiers killed as terrorists attack checkpost in Balochistan provinceتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: فوج کے مطابق شورش زدہ جوب مغربی بلوچستان کے کیچ ضلع میں واقع فوجی چوکی پر دہشت گردانہ حملہ میں کم از کم 10 پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہطلاعات و رابطہ عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے 25-26جنوری کی درمیانی شب میں چھاپہ مار کر فائرنگ شروع کر دی۔

چوکی پر تعینات فوجیوں نے بھی زبردست جوابی فائرنگ کی ۔فائرنگ کے تبادلہ میں 10سپاہی اور ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔اس حملے میں متعدد دیگر زخمی بھی ہو گئے۔فوجیوں نے بھاگتے دہشت گردوں کا تعاقب کیا اور تی دہشت گردوں کو قابو کر لیا ۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے چاہے اس کے لیے جو بھی قیمت چکانی پڑے۔بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ایسے دشمن عناصر کی جن کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔گذشتہ تین ماہ کے دوران فوجی چوکیوں پر یہ چوتھا دہشت گردانہ حملہ ہے جس میں اب تک مجموعی طور پر 15پاکستانی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل 24 دسمبر کو ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں 2 ، پھر 14 دسمبر کو پاک-ایران سرحد کے قریب واقع چوکی پر دہشت گردانہ حملے میں ایک سیکورٹی اہلکار اور 13 نومبر کو بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں 2 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *