At least 110 killed in Northeast Nigeria massacre, says UNتصویر سوشل میڈیا

ابوجہسوکوٹو:(اے یوایس) اقوام متحدہ کے ہیومنیٹرین کو آرڈی نیٹر برائے امور نائجیریا ایڈورڈ کیلون کے مطابق شمال مشرقی نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے میں کم از کم110کسان ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس سال کا نہایت ہلاکت خیز حملہ ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق بوکو حرام کے دہشت پسندوں نے شمالی نائجیریا کے میدو گوری شہر میں دھان کے کھیت میں کام کر رہے جن کسانوں کو قتل کیا ان کا تعلق ریاست سوکوٹو سے تھا اور وہ کام کے سلسلے میں میدوگوری آئے تھے۔

ریسکیو آپریشن میں مدد کرنے والے شمالی نائجیریا کے شہری کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے کسانوں کی میتیں ان کے گاؤں بھیج دی گئیں جہاں ان کی تدفین عمل میں آگئی۔دوسری جانب نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے شدت پسند تنظیم کے کسانوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انسدا د جہادی ملیشیا کے مطابق دہشت گردوں نے، جو آئے روز کاشتکاروں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں ان کسانوں کو باندھ کر ان کا گلا کاٹ دیا۔جن میں سے 43ہلاک ہو گئے جبکہ 6شدید زخمی حالت میں ہیں۔ملیشیا نے مزید بتایا کہ اسے 43سرکٹی لاشیں ملیں۔نائجیریائی صدر محمد بوہاری نے اس حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہاس وحشیانہ کارروائی سے پورا ملک صدمہ میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *