At least 12 GOP senators to challenge Biden's winتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یوایس) امریکہ کے ممتاز قانون ساز ٹیڈ کروز کی قیادت میں رپبلکن سینیٹرز نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے جو بائیڈن کی صدارتی انتخاب میں کامیابی کی تصدیق کے لیے ووٹ نہیں دیں گے۔ان کا یہ اقدام ڈونلڈٹرمپ کی انتخاب کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کے حق میں آخری اور تازہ ترین کوشش ہو گی۔رپبلکن سینیٹرز کا اقدام جو بظاہر لازمی طور پر ناکامی سے ہمکنار ہوگا، درجن بھر عدالتوں کے فیصلوں اور کئی اہم ریاستوں میں حکام کی تحقیقات کہ وہاں پولنگ کے معاملے میں بڑے پیمانے پر کوئی مسائل پیدا نہیں ہوئے، کے ماحول میں ہو گا۔

بیان جس پر ٹیڈ کروز، چھ دویگر سینیٹرز اور چار نو منتخب سینیٹرز کے دستخط ہیں، میں کہا گیا ہے کہ ‘الیکشن 2020 میں ہونے والا فراڈ اور بے ضابطگیاں ہماری زندگیوں میں ہونے والے کسی بھی فراڈ اور بے ضابطگی سے بڑھ چکے ہیں۔’سینیٹرز کے گروپ نے کہا ہے کہ جب بدھ کو کانگریس کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا تو وہ مطالبہ کریں گے کہ ایک خصوصی کمیشن تشکیل دیا جائے جو الیکشن کے نتائج کا ‘ہنگامی بنیادوں پر دس دن میں آڈٹ کرے۔

واضح رہے کہ کانگریس میں جوبائیڈن کی فتح کی تصدیق محض ایک رسمی کارروائی ہو گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے بعد انفرادی ریاستیں قانون سازی کے خصوصی اجلاس طلب اور اپنے ک±ل ووٹوں پر نظرثانی کر سکتی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ لینڈ سلائیڈ کامیابی کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

ٹرمپ نے 11 سینیٹرز کی فہرست پوسٹ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ‘اوران کی جانب سے حقائق دیکھنے کے بعد جو ابھی مزید بہت سے آنے ہیں، ہمارا ملک اس اقدام پر ان سے محبت کرے گا۔’رپبلکن سینیٹرز ریاست مسوری سے سینیٹر جوش ہالی کے ساتھ مل گئے ہیں جنہوں نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ بدھ کو صدارتی انتخاب کے نتائج پر اعتراض اٹھائیں گے۔ایوان نمائندگان کے رپبلکن رکن لوئی گوہمرٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ جوبائیڈن کی کامیابی کی تصدیق کی مخالفت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور مبینہ طور پر ایوان نمائندگان کے ایک سو ارکان ان کی حمائت کریں گے۔

گوہمرٹ اپنی کامیابی کے امکانات میں اضافے کے لیے ایک مقدمہ دائر کر چکے ہیں جس سے نائب صدر مائیک پینس جن کا بدھ کو ہونے والے کانگریس کے اجلاس میں محض رسمی کردار ہو گا، کو اختیار حاصل ہو جاتا کہ وہ انتخابی نتائج کو مسترد کر سکتے لیکن انہوں نے اس کوشش کی مخالفت کی اور ایک وفاقی جج نے جمعے کو ٹیکساس میں درخواست مسترد کر دی۔ہالی اور گوہمرٹ کے چیلنجز سے یہ یقینی ہو جائے گا کہ شکائتوں کی سماعت کے لیے کانگریس کا اجلاس لازمی ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *