احمد آباد: (اے یو ایس)گجرات میں ایک نمک تیار کرنے والی فیکٹری میں دردناک حادثہ میں 12 افراد ہلاکاور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ موربی کے ہلود جی آئی ڈی سی میں پیش آیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پولیس پہنچ گئی اور راحت و بچاو¿ کا کام شروع ہو گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس حادثہ میں 15 سے زائد مزدور دبے ہوئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق دیوار کے پاس بیٹھ کر مزدور نمک کی پیکنگ کر رہے تھے۔ اسی دوران پوری کی پوری دیوار منہدم ہو گئی۔ حادثے کے قریب نصف گھنٹے پہلے یہاں 70 سے زیادہ مزدور کام کر رہے تھے، لیکن ان میں سے 30 سے زائد مزدور کھانا کھانے باہر چلے گئے تھے۔ وزیر اعظم دفتر کی طرف سے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی ایم او نے کہا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے کنبہ کو پی ایم این آر ایف کی طرف سے 2-2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
