At least 13 dead, 4 injured in road accident in Uttarakhand's Chakrataتصویر سوشل میڈیا

دہرہ دون: اتراکھنڈ ریاست کے دارالخلافہ دہرہ دون ضلع کی چکراتا تحصیل میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ ریاستی حکومتی ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق یہ حادثہ اتوار کے روزصبح10بجے دہرہ دون سے170کلومیٹر کی دوری پر واقع چکراتا ضلع کے وکاس نگر شہر کے بیلا گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب مسافروں کو لے جارہی ایک گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسلتے ہوئے 400فٹ گہرے کھڈ میں جا گری۔

چکراتا کے دور افتادہ علاقہ ٹیونی میں بیلا روڈ پر ہونے والے اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی چکراتا کے ایس ڈی ایم پولیس ٹیم اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کے ساتھ پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں راحت کاری کا کام شروع کرادیا لیکن گاڑی اس قدر گہری کھائی میں گری تھی کہ بچاؤ کا کام کرنے والی ٹیم کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ اس دوران ٹیم کے کارکنوں نے مقامی گاؤں والوں کی مدد سے 13لاشیں نکال لیں۔اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے حادثہ کی مجسٹریٹی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *