At least 13 killed ,30 missing after landslide in Himachal Pradesh's Kinnaurتصویر سوشل میڈیا

شملہ: (اے یو ایس ) ہماچل کے کنور میں کئی گاڑیاں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ملبے تلے دب گئی ہیں۔ اس میں 13 اموات اور 30 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ اب تک 10 افراد کو بحفاظت باہر نکالا جا چکا ہے۔ حادثہ ہماچل پردیش کے ضلع کنور میں ریکونگ پیو شملہ ہائی وے کے قریب رات 12.45 بجے پیش آیا۔ ایک ٹرک ، ایک سرکاری بس اور دیگر گاڑیاں ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شملہ جانے والی بس میں 40 افراد سوار تھے۔ انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ہماچل کے وزیر اعلیٰ جئے رام ٹھاکر نے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے کے بارے میں کہا ہے کہ انہوں نے پولیس اور مقامی انتظامیہ سے ریسکیو کام میں تیزی لانے کے لیے کہا ہے۔ این ڈی آر ایف ٹیم کو بھی چوکس رہنے کو کہا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس مٹی کے تودے سے ایک بس اور ایک کار ٹکرا گئی ہے ۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اس حادثے کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ میں نے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر اور آئی ٹی بی پی کے ڈی جی سے ہماچل کے کننور میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہونے والے حادثے کے حوالے سے بات کی ہے۔ آئی ٹی بی پی کی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ آئی ٹی بی پی اور مقامی انتظامیہ کی ترجیح ہے کہ وہ جانیں بچائے اور زخمیوں کو فوری علاج فراہم کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *