At least 13 soldiers killed in bus ambush in Syria's Homsتصویر سوشل میڈیا

بیروت: شام میں اتوار کے روز ایک شاہراہ پر دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 13 فوجی ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں کئی اہلکار بھی شامل ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی سنا کے مطابق وسطی شام کے حمص کے دیہی علاقوں میں پالمیرا شہر کے صحرائی علاقے میں حملہ کیا گیا۔ علاقے پالمیرا میں ہونے والے اس بس حملے میں 18 فوجی زخمی ہوئے ہیں اور اس حملے میں جنگجوں نے مختلف قسم کے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں افسران شامل ہیں۔

سرکاری ایجنسی نے حملے کے کے پسپشت کارفرما تنظیم یا گروپ کا نام نہیں لیا۔ تاہم چونکہ اسی طرح کے تمام حملے دولت اسلامیہ فی االعراق و الشام (داعش) سے وابستہ رہے گروپ کرتے رہے ہیں اور وہ اب بھی صحرائی علاقے میں سرگرم ہیں اس لیے شک کی سوئی اسی کی طرف جاتی ہے۔دریں اثنا، سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 بتائی ہے۔اس نے مزید کہا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *