At least 15 killed in rain related incidents in Balochistan, Gilgit-Baltistanتصویر سوشل میڈیا

گلگت بلتستان: (اے یو ایس ) مقامی ابلاغی ذرائع کے مطابق گذشتہ48گھنٹے کے دوران بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش سے متعلقہ حادثات میں کم ا زکم15افرا د ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں10افراد ہلاک ہو گئے جبکہ قلعہ سیف اللہ کے خوشنوب علاقہ میں پہاڑیوں سے سیلاب کی شکل میں بہتے ہوئے آنے والے پانی میں چار خواتین اور ایک نوجوان لڑکا سمیت5افراد بہہ گئے۔

گلگت بلتستان حکومت کے مطابق ضلع غذر کے علاقے شیر قلعہ میں سیلابی صورتحال سے 5 افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوچکے ہیں۔سیلاب کے باعث کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق دیرانی گاو¿ں کے قریب موجود شیر قلعہ نالہ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلابی ریلہ پیدا ہوا تھا۔مقامی طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔سیلابی ریلے کی وجہ سے علاقے کو جانے والا روڈ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔ دیرانی گاو¿ں کے رہائشی شیر خان کے مطابق تقریباً تیس منٹ تک جاری رہنے والی موسلا دھاربارش کے بعد ایک انتہائی خوفناک قسم کی آواز سن کر ہم سب لوگ ڈر گے تھے۔لگتا ہے کہ شیر قلعہ نالہ میں کوئی بجلی وغیرہ گری ہے، جس کے بعد ایک دم پانی بڑھا اور بہت تیزی سے بڑھا۔ جس نے راستے میں آنے والے پل، روڈ ہر چیز کو اپنے ساتھ بہا لیا۔

شیر خان کا کہنا تھا کہ علاقے میں انفراسٹریکچر کو تو مکمل تباہ کردیا ہے جبکہ کم از کم دس گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔ پانی کا بہاو¿ اتنا تیز تھا کہ اس کے سامنے آنے والے پہلے گھر کے مکینوں نے پانی کو دیکھا اور باہر نکلنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہوئے تھے۔شیر خان کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ہلاک ہونے والی دو سگی بہنیں اور ان کے دو کم عمر بچے تھے جبکہ اس ہی گھر کے تین مرد شدید زخمی ہیں جن کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *