چونگ کنگ: جنوب مغربی چین میں وولونگ ضلع کی چونگ کنگ میونسپلٹی کے ذیلی ضلع دفتر کی کینٹین میں جمعہ کی سہ پہر ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی۔ اس دھماکے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے تھے جن میں سے کچھ کی حالت ہنوز تشویشناک ہے۔ حادثہ دوپہر 12.10 بجے پیش آیا۔حادثے کی وجہ مشتبہ گیس کا اخراج تھا جس سے زور دار دھماکہ ہوا اور پھر عمارت منہدم ہو گئی۔اس کے ملبے تلے 26 افراد دب گئے۔
بعد ازاں ملبے سے لوگوں کو نکالنے کا کام مکمل کر لیا گیا۔ اس کے بعد زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت لوگ کینٹین میں کھانا کھا رہے تھے۔ حادثے کی وجہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ محکمہ بلدیات نے بتایاکہ حادثہ مشتبہ گیس کے اخراج کی وجہ سے پیش آیا جائے واقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ کینٹین میں کھانا کھا رہے تھے۔
