At least 17 dead, many wounded, at school shooting in Russiaتصویر سوشل میڈیا

ماسکو: روس کے وسطی علاقے میں پیر کی صبح ایک بندوق بردار نے ایک سکول میں فائرنگ کر دی جس میں 17 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔ روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے آن لائن جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ادمورتیان کے دارالحکومت ایزیوسک کے ایک سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار، دو اساتذہ اور11 طالب علم ہلاک ہو گئے۔

ادمورتیا کے گورنر الیگزینڈر بریچلوف نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے بعد نامعلوم بندوق بردار نے جو اسکول کا سابق طالبعلم ہے، خود کو گولی مار لی۔جس سکول میں یہ حملہ ہوا، وہاں کلاس 1 سے 11 ویںتک کے طلبا کو پڑھایا جاتا ہے۔

اہلکار نے بتایا کہاسکول کو خالی کرا لیا گیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ حملہ آور کون تھا اور اس کا مقصد کیا تھا اس بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔ ایزیوسک میں تقریبا 640,000 لوگ رہتے ہیں۔ یہ وسطی روس کے یورال پہاڑی علاقے کے مغرب میں ماسکو سے تقریبا 960 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *