رانچی: جھارکھنڈ کے پاکوڑ کے امڑاپاڈا تھانہ علاقے کے پڈرکولا گاؤں کے قریب بدھ کی صبح ایل پی جی گیس سلنڈر سے لدا ایک ٹرک مسافر بس سے ٹکرا گیا، جس میں 17 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جتی ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔یہ سانحہ بدھ کی صبح ساڑھے8بجے ریاست کے گووند پور صاحب گنج شاہرہ پر پیش آیا۔بس میں تقریباً40مسافر سوار تھے جو صاحب گنج کے بھڑوا سے ضلع دیو گھر کے جسیدھی جا رہے تھے۔
صدر اور وزیر اعظم نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔پاکوڑ کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) اجیت کمار ومل نے بتایا کہ حادثے میں سات افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دس دیگر نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 25 دیگر افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ زندہ بچ جانے والے مسافروں کو بس کو گیس کٹر سے کاٹ کر نکالا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ حادثہ بس کے تیز رفتار کے باعث پیش آیا۔
