تہران: جنوبی ایران میں سیلاب کی زبردست تباہکاریاں جاری ہیں جس میں کم از کم17افراد ہلاک اور 6دیگر لاپتہ ہو گئے ہیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق استہبان کاؤنٹی کے وسطی حصوں ایج اور روبال قصبوں میں کل شام 5بجے بھیانک بارش ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقہ کو ایسا جل تھل کر دیا کہ سیلاب جیسے حالات بنے اور پھر باقاعدہ سیلاب آگیا ۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایرنا نے فرس صوبے کے گورنرن یوسف کارگر کے حوالے سے بتایا کہ استہبان میں موسلا دھار بارش اور پھر سیلاب آجانے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ ابھی تک استہبان میں17لاشیں پائی جا چکی ہیں جن میں سے 13کی شناخت کی جاچکی ہے تہم 6ابھی تک لاپتہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس وقت بارش ہوئی تو بہت سے مقامی لوگ اور سیاح ،جو دریاکا نظار کرنے گئے تھے اور جس وقت سطح آب بڑھنا شروع ہوئی تو یہ سب دریا سے متصل آبی گذرگاہ میں تھے، سیلاب کے پای کی زد میں آگئے۔مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں صا دیکھا جا سکتا ہے کہ رودبال دریان کے بڑھتے پانی میں پھنسی کاروں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
![At least 17 killed in south Iran floods](https://urdutahzeeb.com/wp-content/uploads/2022/07/iran-e1658560589824-1024x640-1.jpg)