At least 18 killed after bus plunge in Mexicoتصویر سوشل میڈیا

میکسیکو سٹی: شمال مغربی میکسیکو کی ریاست نیریٹ میں جمعرات کی صبح ایک مسافر بس کھائی میں جا گری جس میں 18 افراد ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہو گئے۔حادثے کی شکار ہونے والی اس مسافر بس میں، جو شمالی سرحدی شہر تیجوانا جارہی تھی، تقریباً 42 مسافر سوار تھے۔ جن میں ہندوستان، ڈومینیکن ریپبلک اور افریقی ممالک کے افراد بھی شامل تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی میڈیا نے نائیریت کے سیکیورٹی اور سٹیزن پروٹیکشن کے سیکریٹری جارج بینیٹو روڈریگز کے حوالے سے بتا کہ بس میکسیکو سٹی سے تیجوانا جا رہی تھی کہ امریکہ سے متصل سر حد پر واقع تیپک کے شمالی بائی پاس کے ساتھ تقریباً 50 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔ روڈریگ نے کہا کہ جائے وقوعہ مقام کی پیچیدگی اور زبردست پیچ و خم کے باعث بچاؤ کی کوششوں میں نہایت مشکلیں پیش آرہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی پولیس اور فائر فائٹرز، میکسیکن ریڈ کراس کا اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر بچاو¿ اور راحت کاری کا کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کا سبب ابھی معلوم نہیں ہو سکاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *