At least 18 Killed several injured in Kunduz and Dasht Archiتصویر سوشل میڈیا

قندوز: بدھ کی شام طالبان کے شمال مشرقی شہر قندوز پر مارٹر سے کیے گئے حملے اور قندوز کے ضلع دشت ارچی میں لڑائی کے دوران سرکاری فورسز اور طالبان میں جھڑپوںمیں مجموعی طور پر 18افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مختلف ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق مارٹر حملہ میں سات غیر فوجی ہلاک اور 6دیگر زخمی ہو گئے۔جبکہ دشت ارچی ضلع میں 3 اہلکاروں اور 8 طالبان سمیت 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔افغانستان کی وزارت دفاع کے حوالے سے ٹولو نیوز ایجنسی نے کہا کہ قندوز کے تلوکہ علاقہ کو نشانہ بنا کر کیے گئے اس مارٹر حملہ کی زد میں کئی مکانات آگئے۔

افغان اور غیر ملکی عہدیداران نے کہا کہ ملک میں تشدد کی سطح ناقابل قبول ہے۔ٹولو خبر رساں ایجنسی نے مزید بتایا کہ حال ہی میں امام صاحب، دشت ارچی ضلع، اور قندوز شہر میں افغان سلا متی دستوں اور طالبان کے درماین زبردست جھڑپیں ہوئیں۔

افغان خبر ایجنسی طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام کا کہنا تھا کہ دشت ارچی میں جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ روز شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔قندوز کے گورنر کے ترجمان عصمت اللہ مرادی کا کہنا تھا کہ دشت ارچی میں طالبان کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کے بعد دونوں جانب سے لڑائی شروع ہوئی۔

عصمت اللہ مرادی کا کہنا تھا کہ ضلع میں طالبان سے لڑنے والے فورسز کو مزید کمک بھیج دی گئی ہے۔لڑائی کے دوران ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ‘ان جھڑپوں میں 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کو ان جھڑپوں میں فضائیہ کی مدد بھی حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *