موغادیشو: اتوار کے روز جنوبی صومالیہ کے زیریں شبیل علاقے میں ایک آپریشن کے دوران صومالی نیشنل آرمی کی کارروائی میں الشباب کے 19 انتہا پسند مارے گئے۔ صومالی نیشنل نیوز ایجنسی نے فوج کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ آپریشن صومالی فوجیوں اور ان کے بین الاقوامی اتحادیوں نے مشترکہ طور پر کیا جس میں الشباب کے جنگجوؤں کی کئی گاڑیاں اور اسلحہ تباہ ہوئیں۔
ایجنسی نے مزید کہا کہ آپریشن اب بھی جاری ہے لیکن الشباب کے عسکریت پسندوں نے اس تازہ ترین فوجی کارروائی کے بارے میں فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔
دریں اثنااقوام متحدہ کے مالی ادارے برائے اطفال ( یونیسیف) نے جمعہ کے روز 27 بچوں کی ہلاکت اور 53 دیگر افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ۔ یہ اندوہناک واقعہ جنوبی صومالیہ کے قریولی قصبے کے قریب ایک کھیل کے میدان میں دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا تھا۔صومالیہ میں یونیسیف کے نمائندے وفا سعید عبداللطیف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارہ کو اس واردات پر گہرا صدمہ ہے۔ یہ دھماکہ ایک ایسے علاقے میں ہوا جہاں بچے کھیل رہے تھے۔
تصویر سوشل میڈیا 