At least 2 killed, 5 wounded infuel tanker explosion in Kabulتصویر سوشل میڈیا

کابل: یہاں کے پی ڈی 18میں نگل کے روز ایک گیس ٹینکر پھٹ جانے سے کم از دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر جھلس گئے۔ یہ گیس ٹینکر پھٹنے کا سانحہ شہر کے دشت بارچی علاقہ میں واقع ایک رہائشی کالونی کے باہر رونما ہوا۔ ایمرجنسی سروسز کے ایک عہدیدار عنایت اللہ سبحانی نے بتایا کہ یہ دھماکہ جس ٹینکر میں ہوا اس میں اس وقت گیس بھری جارہی تھی۔

ریسکیو بچاؤ ٹیموں کے اہلکاروں نے جلدی ہی آگ پر قابو پالیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک لیا۔ اس کالونی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس دھماکے سے انہیں مالی نقصان ہوا ہے۔کابل کے ایک رہائشی رو¿ف یوسفی نے کہا کہ ہم نے اپنے ان پڑوسیوں کو جو اپنے گھروں میں پھنس گئے تھے بچایا۔ دشت بارچی میں ایک قبائلی رہنما محمد رسول نورزئی نے بتایا کہ ایک زور دار دھماکہ ہوا جس سے مکانات لرز گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *