At least 2 military personnel killed, 1 injured in gunfight with terrorists in Balochistanتصویر سوشل میڈیا

کوئٹہ: (اے یو ایس ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوانوں ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ شب ہرنائی کے قریب خوست کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا تاہم سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے حملے کو ناکام بنا دیا۔بیان میں بتایا گیا کہ پسپا کیے جانے کے بعد قریبی پہاڑوں میں فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا گیا، انہیں گھیر کر روکنے کی کوشش کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 2 جوان ہلاک اورجبکہ دہشت گردوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے افسر میجر عامر زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یوم آزادی کے موقع پر سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاڑ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں بلوچستان اور قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے اور مشتبہ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپیں معمول بن چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *