At least 20 killed in two road accidnet in Afghanistanتصویر سوشل میڈیا

کابل:افغانستان کے لغمان صوبے کے کرزئی صوبے میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران دو الگ الگ سڑک حادثوں میں کم از کم 20 لوگوں کی موت اور 18 دیگر زخمی ہوگئے۔

ٹولو نیوز کے مطابق صوبائی گورنر کے دفتر نے یہاں جاری ایک بیان میں بتا یاکہ پہلا واقعہ ہفتہ کے روز کرزائی ضلع کے نارنج باغ میں پیش آیا، جس میں مسافروں کو لے جارہی ایک بس نے دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی۔ جس میں 8 لوگوںکی موت ہوگئی اور 10 دیگر زخمی ہوگئئے۔ بیان کے مطابق متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

وہیں دیگر سڑک حادثہ جو اسی روز ہوا عزیز خان کٹس گاں میں پیش آیا جس میں 12 لوگوں کی موت اور 8 دیگر زخمی ہوگئے۔ دونوں حادثات کے پیچھے ڈرائیوروں کی لاپروائی بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *