At least 20 mine staff killed in South Africa road accidentتصویر سوشل میڈیا

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں ایک سڑک کے حادثے میں کان کنی کی ایک بڑی کمپنی ڈی بیئرز کے کم از کم 20 ملازمین ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے ۔ ملک کے شمال میں واقع صوبہ لیمپو میں مقامی ٹرانسپورٹ عہدیداروونگانی چوکے نے اتوار کو بتایا کہ بس ملک کی سب سے بڑی ڈائمنڈ مائنز میں سے ایک وینیشیاکان سے عملے کو لے کر جارہی تھی۔

وونگانی چوکے نے مزید بتایا کہ بس زمبابوے سے متصل سرحد پر واقع میوزین گاؤں میں، جو مذکورہ کان سے کم و بیش25کلو میٹردور واقع ہے، ایک لاری سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔باوجود اس بات کے کہ براعظم افریقہ میں ساؤتھ افریقہ میں ایسا ملک ہے جہاں سب سے بہترین اور محفوظ روڈ نیٹ ورک ہے اس کا روڈ سیفٹی کا بدترین ریکارڈ بھی ہے۔

وینیشیاکان بوتسوانا اور زمبابوے سے متصل سرحدوں کے قریب واقع ہے جو ڈی بیئرس گروپ کی زیر نگرانی 30 سال سے زیادہ عرصے سے چل رہی ہے۔ یہاں ملک کی سالانہ ہیرا پیداوار کا 40 فیصد سے زیادہ حصہ ہے ، جس میں 4300 سے زیادہ افراد بر، بشمول مقامی باشندے سرروزگار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *