At least 25 militants killed in Bannu CTD operation: ISPRتصویر سوشل میڈیا

پشاور:(اے یو ایس ) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی)کے دفتر سے دہشت گردوں کا قبضہ چھڑانے کے لیے آپریشن مکمل کر لیا ہے جس کے دوران25عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔سرکاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی کے کمپاﺅنڈ میں موجود تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جب کہ آپریشن کے دوران میجر سمیت 7 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔زخمی اہلکاروں کو بنوں کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سرکاری بیان میں عسکریت پسندوں کی کل تعداد اور بازیاب کرائے گئے افراد کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی گئی۔ دہشت گردوں سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد منگل کو سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا جس میں فوج کے اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کے کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔عسکریت پسندوں نے اتوار کو سی ٹی ڈی کے دفتر پر حملہ کر کے اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا اور وہ ویڈیو پیغامات کے ذریعے حکومت سے محفوظ راستہ فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔شہر میں کشیدہ صورت حال کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔ فوجی چھاﺅنی کے علاقے میں ہر قسم کی سرکاری، تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *