دہرادون:(اے یوایس)دہرہ دون انتظامیہ نے ریاست میں ہونے والے اس المناک بس حادثے میں ،جو اتوار کی شام 7بجے بس کے گہری کھائی میں گرنے سے ہوا تھا ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی فہرست جاری کر دی۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہندوو¿ں کے مقدس مقامات کی یاترا کے لیے مدھیہ پردیش کے پنا ضلع سے یاتریوں کو لے کر اتراکھنڈ آ نے والی بس گہری کھائی میں گر گئی۔
قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شام تقریباً 7:00 بجے مسافروں کو لے کر جا رہی بس یمانوتری قومی شاہراہ پر ریکھاؤکھنڈ دمتا کے قریب 250 میٹر گہری کھائی میں گر گئی اور حادثے کا شکار ہو گئی۔ بس کے تمام مسافر مدھیہ پردیش کے پنا کے رہنے والے ہیں۔ ب
س میں ڈرائیور، آپریٹر سمیت 30 افراد سوار تھے جن میں سے 26 کی موت ہو چکی ہے۔ چار افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح 25 لاشوں کو دو بسوں میں جولی گرانٹ لایا گیا جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ جبکہ ایک کی لاش تاحال دمتا میں رکھی گئی ہے۔ لواحقین کے آنے کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیموں نے سخت کوششوں کے بعد دوپہر تقریباً 1.30 بجے تک مرنے والوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر مین روڈ تک پہنچایا۔
