At least 26 killed in Nigeria ferry accidentتصویر سوشل میڈیا

نائجر:نائجیریا میں ایک کشتی حادثے میں 26 افراد، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کاشتکار تھے، ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ۔جن کی تلاش جاری ہے۔یہ حادثہ اتوار کو نائیجیریا میں اس وقت پیش آیا جب ملک کے شمالی وسطی حصے میں ایک کشتی پانی میں ڈوب گئی۔ مقامی حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار 30 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ میں اس علاقے میں اس طرح کا یہ دوسرا حادثہ ہے۔ اس سے قبل جولائی میں ایک کشتی کے پلٹ جانے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ نائیجیریا کا یہ حصہ بہت پسماندہ ہے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی ریاست نائجر کے گورنر کے ترجمان بولگی ابراہیم نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے۔

کشتی میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ حادثہ موکوا نامی جگہ پر پیش آیا۔ ابراہیم نے مزید بتایا کہ کشتی حادثے میں ہلاک اور لاپتہ ہونے والے افراد یہاں موجود ڈیم کو عبور کر کے اپنے اپنے کھیتوں میں جا رہے تھے جس سے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ زیادہ تر لوگ کسان تھے۔ گورنر کے ترجمان بولگی ابراہیم نے بتایا کہ کشتی کے حادثے میں 26 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *