At least 26 pilgrims dead as tractor-trolley falls Into pond In Kanpur, Indiaتصویر سوشل میڈیا

کانپور: اترپردیش کے کانپور میں ایک ٹریکٹر ٹرالی پلٹ کر ایک تالاب میں جا گری جس میں کم از کم26فراد ہلاک ہو گئے۔ ٹریکٹر ٹرالی میں50سے زائد افراد سوار تھے جو اناؤ میں واقع چندریکا دیوی مندرکے درشن کر کے واپس آرہے تھے۔ حادثے میں25افراد زخمی بھی ہوئے۔

ہلاک شدگان و زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ٹریکٹر ٹرالی جیسے ہی تالاب میں گری ڈرائیور وہاں سے فرار ہو گیا ۔ وہاں موجود مقامی باشندوں نے تالاب میں اتر کر بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔اور خالی ہاتھوں سے زندہ و مردہ افراد کو ہاتھوں اور کندھے پر ڈال کر باہر نکالنا اور ایک مقامی اسپتال بھیجنا شروع کر دیا۔یہ حادثہ کانپور میں گھاٹم پورا علاقہ کے قریب پیش آیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کیا اور ہلاک شدگان کے ورثا کو دو لاکھ اور زخمیوں کو 50ہزار روپے بطور مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے اسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت کی۔انہوں نے سانحہ کو اندوہناک بتاتے ہوئے کہا کہ ٹریکٹر جس ٹرالی کو کھچینچ ر رہا تھا وہ مسافروں کو نہیں بلکہ صرف زرعی مصنوعات کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *