نئی دہلی: قومی دارالخلافہ میں حالیہ برسوں میں بھاینک آتشزدگی کی وارداتوں میں سے ایک واردات میں جو جمعہ کی شام میں مغربی دہلی کے منڈکا میں ہوئی،زبردست جانی و مالی نقصان ہوا۔ موصول اطلاع کے مطابق منڈکا میٹرو اسٹیشن کے قریب واقع ایک چار منزلہ عمارت میں لگنے والی س بھیانک آگ میں کم از کم 17افراد ہلاک اور درجن بھر دیگر زخمی ہو گئے۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ زیادہ تر لاشیں اس بری طرح جل کر مسخ ہو گئیں کہ شناخت نہیں ہو سکی۔ البتہ سات لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو سنجے گاندھی اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایس کے اروڑہ نے بتایا کہ اس عمارت میں کام کرنے والے لوگوں کے گھر والے اپنے پیاروں کی تلاش اور نہ ملنے کی صورت میں شناخت کے لیے مردہ خانے اور جلنے والے لوگوں کے علاج کے شعبہ کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ویڈیو کلپس سے دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ ایک رسی کا استعمال کر کے کس طرح کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر عمارت سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بیشتر لوگوں کو چھلانگ لگا کر دوسری عمارت میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند،وزیر اعظم نریندر مودی ار وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجری وال نے سانحہ پر گہرے دکھ و صدمہ کا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے وزیر اعظم راحت فنڈ سے ہلاک شدگان کے لواحقین کو دو لاکھ اور زخمیوں کو 50زہار روہے کی ماداد دینے کا الان کیا۔کیجری وال نے ہلاک شدگان کے ورثا کو دس لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے آتشزدگی کی مجسٹریٹی جانچ کا احکام جاری کر دیے اور کہا کہ اس کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
