At least 3 killed in blast at mosque in Afghanistan's Nangarhar provinceتصویر سوشل میڈیا

اچین(ننگرہار): افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ضلع اچین کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ایک زبدست دھماکہ ہوا جس میں 3نمازی ہلاک اور درجن بھر دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ دوپہر 1:30 بجے اس وقت پیش آیا جب لوگ نماز جمعہ ادا کر رہے تھے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ دیسی ساخت کے بم کے پھٹنے سے پیش آیا۔

ابتدا میں مقامی حکام نے کہا تھا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام نمازی محفوظ ہیں ۔لیکن غیر سرکاری اطلاع میں جانی اتلاف کی بات تو کہی گئی لیکن ہلاکتوں کی صحیح تعداد نہیں بتائی گئی تھی۔ مقامی سپتال کے ایک عہدیدار نے بھی تین افراد کے ہلاک اور 12کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

طالبان حکومت کے بھی ایک عہدیدار نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ نماز جمعہ کے دوران ایک دھماکہ ہوا جس میں کافی جانی نقصان ہوا ہے۔ننگرہار میں اس سے قبل بھی متعدد دہشت گردانہ حملوں کے واقعات ہو چکے ہیں اور دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) ان وارداتوں کی ذمہ دری قبول کر چکی ہے ۔ اس لیے قیس کیا جاتا ہے کہ اس واردات کا بھی دعش ذمہ دار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *