ہوائی (اے یو ایس )امریکی ریاست ہوائی کے شہر لاہینا میں آگ لگنے سے کم از کم 36 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کاؤنٹی آف ماؤئی نے بدھ کی شام کاؤنٹی کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ آگ لگنے سے کئی افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔جنگل کی آگ سمندری طوفان ڈورا کی تیز ہواؤں کی وجہ سےجنوب کی طرف بہت دور سے گزری۔
آتش زدگی سے جزیرہ ماوی کی سڑکوں پر جگہ جگہ گاڑیوں کو تباہ کردیا اور تاریخی عمارتوں کے علاقے کو ملبے کے ڈھیروں میں تبدیل کردیا ہے۔رات بھر آگ کے شعلے بھڑکتے رہے، جس سے بڑوں اور بچوں کو حفاظت کو سمندر کی طرف نکلنا پڑا۔حکام نے اس سے قبل کہا تھا کہ آگ لگنے سے 271 عمارتوں کو نقصان پہنچا یا تباہ ہوئی ہیں جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔