At least 37 dead in bus, truck collision in Brazilتصویر سوشل میڈیا

برازیلیا:(اے یوایس)برازیل کی ریاست ساؤ پولو میں بس اور ٹرک کے خوفناک تصادم کے باعث 37 افراد ہلاک ہوگئے۔

برازیل کی ریاست ساؤپولو کے علاقے تاگوئی میں فیکٹری ملازمین کو لے کر جانے والے بس ہائی وے پرٹرک سے ٹکراگئی۔حادثے میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور جائے حادثے سے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بس میں فیکٹری کے 53 ملازم سوار تھے جبکہ حادثے میں بس کا ڈرائیور بچ گیا ہے۔پولیس کی جانب سے اب تک حادثے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ہلاک شدگان کی شناخت کا کام جاری ہے۔

پولس ترجمان الیکزینڈر گوئیدیز نے کہا کہ زخمیوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہاہے تاہم بہت سے مسافر ابھی بس میں پھنسے ہیں۔ تاگوئی انتظامیہ نے ہلاک شدگان اور ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے طور پر تین روز کے سوگ کا اعلان کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *