لاس اینجلس: کیلی فورنیا کی اورنج کاؤنٹی میں ایک بائیکر بار میں ہوئی اندھا دھند فائرنگ میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔بندوق برداروں نے کم و بیش 10 افراد کو گولی ماری گئی جس میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ اورنج کاؤنٹی رجسٹر اخبار نے اس فائرنگ کی رپورٹ کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ بڑے پیمانے پر فائرنگ کا یہ واقعہ 90 کلومیٹر جنوب میں ٹریبوکو کینین کے ایک بار میں پیش آیا۔
شہر لاس اینجلس کے. ذرائع نے انکشاف کیا کہ ابتدائی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ بندوق بردار سمیت چار افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ ، رپورٹ میں مزید کہا گیاکہ یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ بندوق بردار قانون نافذ کرنے والا ایک سابق افسر تھا ۔یہ واقعہ قانون نافذ کرنے والے اس ریٹائرڈ افسر اور اس کی اہلیہ کے درمیان خانگی جھگڑے کے طور پر شروع ہوا۔ ا
سی دوران، کے سی ایل اے نیوز نے رپورٹ کیا کہ ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر آنے والے پولس اہلکاروں نے شوٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ بائیکر بار، کوکس کارنر، جنوبی کیلیفورنیا میں ایک مشہور موٹر سائیکل بار ہے۔ یہ بار 1884 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس نے کئی اہم شخصیات کی میزبانی کی ہے، جن میں فلم اسٹار اور کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزنیگر بھی شامل ہیں۔