At least 4 killed in repeat attack on Iranian shrineتصویر سوشل میڈیا

تہران(اے یو ایس )ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ایرنا’ کی رپورٹ کے مطابق شیراز میں ایک شیعہ مزار پر ‘دہشت گردانہ’ حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے بتایا ہے کہ شاہ چراغ مزار پر حملہ دو مسلح افراد نے کیا، حملہ آوروں میں سے ایک کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

گذشتہ سال اکتوبر میں ایک مسلح شخص نے اسی مزار کو نشانہ بنایا تھا جس میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ داعش نے بعد میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔جولائی میں ایران نے گذشتہ سال اکتوبر میں اس بم حملے کے ج±رم میں دو افراد کو سرعام پھانسی دے دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *