لندن : برطانوی حکومت نے بدھ کے روز کہا کہ گذشتہ شب خون جما دینے والے درجہ حرارت میں تارکین وطن سے بھری ایک چھوٹی کشتی کے رودبار انگلستان میں پلٹ جانے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ۔ہنگامی خدمات پر مامور برطانوی اور فرانسیسی تنظیموں نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے دنیا کے مصروف ترین جہاز رانی راستوں میں سے ایک کے پانی سے درجنوں دیگر افراد کو بحفاظت نکال لیا ۔
برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے جو تارکین وطن کی کثیر تعداد کم کرنے کی کوشش سے روکنے کے لیے قوانین کو سخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسے انسانی جان کا المناک و ظیم نقصان قرار دیا۔
قبل ازیں برطانوی ابلاغی ذرائع نے بتایا تھا کہ 43افراد کو بچا لیا گیا۔ گزشتہ سال 24 نومبر کو ایک ڈگھی میں رودبار انگلستان کو پار کرنے کی کوشش کے دوران کم از کم 27 افراد غرقاب ہو گئے۔اور2014سے اب تک رودبار انگلستان کو پار کرنے کی کوشش مں تقریباً205تارکین وطن لاپتہ ہو چکے ہیں۔ شمالی فرانس میں تارکین وطن کی مدد کرنے والے یوٹوپیا 56 گروپ سے تعلق رکھنے والے نکولائی پوسنر نے کہا کہ اسے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 53منٹ پر مصیبت میں پھنسی ایک کشتی سے صوتی پیغام اور جائے موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔
