بھوپال:(اے یو ایس)مقامی حکام کے مطابق مدھیہ پردیش کے اجین ضلع کے ناگدا تھانہ علاقے میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں چار کمسن اسکولی بچے ہلاک اور11دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیاجب ضلع کے انہیل سے 10 کلومیٹر دور ہٹائی پالکی گاؤں کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک نے صبح ساڑھے سات بجے اس اسکول وین کو ٹکر مار دی جس میں فاطمہ کانوینٹ اسکول کے طلبا جا رہے تھے۔
حادثے میں ہلاک چاروں بچوں کی شناخت13سالہ بھاویش15سالہ اوما 6سالہ عنایا اور 15سالہ سمیت کے طور پر کی گئی ہے۔ان میں سے تین انہیل کے رہائشی ہیں ۔اجین ڈسٹرکٹ کلکٹر اشیش سنگھ کے مطابق اسکول وین میں ڈرائیور سمیت15بچے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروںکو حراست میں لے لیا گیا۔
