At least 40% population in Israel may have covidتصویر سوشل میڈیا

تل ابیب: (اے یو ایس) اسرائیل کے وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ کرونا وائرس کی حالیہ لہر کے دوران ملک کی 40 فی صد آبادی وبا سے متاثر ہو سکتی ہے۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نے اتوار کو اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں جو ڈیٹا پیش کیا گیا، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسرائیل میں 20 سے 40 لاکھ افراد کرونا کی حالیہ لہر کا شکار ہو سکتے ہیں۔تقریباً 94 لاکھ کی آبادی والے اسرائیل میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے ملک میں جو کیسز رپورٹ ہوئے، ان کی تعداد اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں چار گنا زیادہ تھی۔اسرائیل کی وزارتِ صحت کے مطابق ہفتے کو 17 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔اس صورتِ حال میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ کا کہنا ہے کہ وہ لاک ڈاﺅن سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ان کے بقول لاک ڈاو¿ن کی پالیسی اومیکرون ویریئنٹ کے مقابلے میں زیادہ مو ثر ثابت نہیں ہوئی اور پابندیوں کے ملکی معیشت پر بھی سخت اثرات ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *