کابل: ملک کے وزارت دفاع نے پیر کو تصدیق کی کہ اتوار کے روز افغان فضائیہ کی طرف سے شروع کردہ فضائی حملوں میں کم از کم 40 طالبان ہلاک ہوگئے۔ وزارت نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع گرمرسرمیں جنگی طیاروں نے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا جبکہ 14 شدت پسند ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں طالبان کے نائب کمانڈر مولوی ہجرات بھی شامل ہیں۔وزارت کے مطابق مغربی نیمروز کے ضلع دلارام میں فضائیہ نے طالبان گروپوں کو نشانہ بنایا جس میں 20 عسکریت پسند ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔ اس سے پہلے مغربی کاپیساصوبے کے تگاب ضلع میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں چھ عسکریت پسند ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چھاپوں میں شدت پسندوں کے بڑے پیمانے پر اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔جیسے ہی امریکہ اورنیٹو کی فوجیں ملک سے نکل رہی تھیں ، افغانستان میں تشدد بدستور بڑھتا جارہا ہے اور طالبان متعدد اضلاع پر قابض ہیں۔ عسکریت پسند گروپ نے ابھی تک ان اطلاعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔