At least 43 Taliban were killed and seven others were wounded during AAF air raid in Farah and Nimra Provincesتصویر سوشل میڈیا

کابل: مغربی فراہ اور نمروز صوبوں میں افغان فضائیہ اور افغان سلامتی دستوں کی کارروائی میں کم از کم43طالبان انتہاپسند ہلاک اور 7دیگر زخمی ہو گئے۔

افغان ڈیفنس فورسز کے مطابق دوشنبہ کو افغان فضائیہ کی زبردست فضائی کارروائی میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ افغان ڈیفنس فورسز سے جاری بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ فراہ میں حکومتی فوج کی چوکیوں پر طالبان کے حملے کو پسپا کرنے کے لیے افغان سلامتی دستوں نے زبردست جوابی کارروائی کی جس میں افغان فوج کو زبردست کامیابی ملی اور حملہ آور وں کو پسپائی اختیار کر کے اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہونا پڑا۔

زمینی فورسز کی جوابی کارروائی میں افغان فضائیہ نے بھی بھرپور ساتھ دیتے ہوئے ہوائی حملہ کیے ۔اس کارروائی کے حوالے سے سرکاری طور پر مزید تفصیل نہیں مل سکی ہے ۔لیکن دوسری جانب میڈیا نے خبر دی ہے کہ اس تصادم کے دوران 9 افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں ۔

تاہم سلامتی عہدیداران کی جانب سے اس دعوے کی تردید کی جا رہی ہے۔وزار دفاع نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ افغان فضائیہ نے نمروز فضائی کارروائی کی جس میں 14طالبان انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں 9پاکستانی شہری شامل ہیں۔

یہ فضائی کارروائی نمروز صوبہ کے خاص روڈ ڈسٹرکٹ میں ہوئی جس میں ان ہلاکتوں کے علاوہ 6انتہاپسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *