At least 44 killed, 67 injured in coronavirus hospitalتصویر سوشل میڈیا

ناصریہ:(اے یوایس )عراق کے جنوبی شہر ناصریہ میں کرونا وائرس کے ایک اسپتال میں پیر کو لگنے والی آگ سے کم از کم 44 افراد ہلاک اور 67 جھلس گئے ۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق عراق کے صحت اور پولیس حکام نے اسپتال میں آتش زدگی کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر آکسیجن ٹینک کے دھماکے کے باعث لگی ہے۔

واقعے کے بعد صحت کا عملہ جھلسی ہوئی لاشوں کو اسپتال سے باہر نکالتا رہا جب کہ کئی مریض دھویں کے باعث کھانستے دکھائی دیے۔ناصریہ میں صحت کے حکام کے مطابق الحسین کرونا وائرس اسپتال میں آگ پر قابو پانے کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے۔ البتہ دھویں اور بدبو کے باعث متاثرہ وارڈز میں امدادی کارروائیوں کے لیے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

وزیرِ اعظم مصطفیٰ کاظمی نے متعلقہ ذمہ دار حکام کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔اسپتال کے منتظم کو بھی معطل کر کے ان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا گیا۔جنگ اور پابندیوں سے پہلے ہی تباہ حال عراق کے حفظان صحت نظام کورونا وائرس بحران سے،جس میں17ہزار592افراد ہلاک اور 14لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں، نمٹنے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *