At least 5 airmen dead in helicopter crash in Chileتصویر سوشل میڈیا

سنتیاگو: چلی میں ایک فضائی حادثے میں ملک کی فضائیہ کے پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے۔ فضائیہ نے ایک بیان میں کہاکہ تحقیقات سے علم ہوا ہے کہ یہ سانحہ پیر کی شب ملک کے جنوب میں اس وقت پیش آیا جب اے بیل 412 ہیلی کاپٹر جنوبی چلی کے لاس لاگوس کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ بیان میں مزد کہا گیا کہ حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر رات کے اندھیرے میں پرواز کرنے کی تربیت حاصل کر رہا تھا کہ ایک پہاڑی سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔

ہیلی کاپٹر میں جو پانچ افراد سوار تھے ان میں دو پائلٹ، دو فضائی عملے کے ارکان اور ایک ریسکیو پیرا ٹروپپر شامل تھا۔ یہ پانچوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چلی کی فضائیہ حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو معاوضہ کے طور پر مالی مدد کے علاوہ تمام ضروری امداد بہم پہنچا رہی ہے ۔ چلی کے صدر گیبریل بورک نے قومی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک پیغام میں فضائیہ کے اہلکاروں کی موت پر سوگ کا اظہار کیا اور چیمبر آف ڈیپوٹیز (پرلیمنٹ)نے منگل کے روز اپنے اجلاس کے آغاز ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *