At least 5 dead in bridge collapse in southern Philippinesتصویر سوشل میڈیا

منیلا: جنوبی فلپائن کے داواؤ شہر میں زیر تعمیر ایک پل کے گر جانے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے آج منگل کے روز میڈی کے نمائندوں ے بات کرتے ہوئے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

پولیس نے بتایا کہ پل تعمیر کرنے والا عملہ ایک بوم ٹرک کا استعمال کرتے ہوئے پل کے سائیڈ پینل کو نصب کر رہا تھا کہ ڈھانچہ منہدم ہو گیا۔اور اس کے ملبے کے نیچے دب کر پانچ مزدور ہلاک ہو گئے۔ یہ سانحہ پیر کو مقامی وقت کے مطابق تقریباًساڑھے تین بجے پیش آیا۔ حادثے میں سات سات مزدور ملبے کے نیچے دب گئے تھے جن میں سے پانچ نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ۔ یہ دونوں اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت کے بارے میں ڈاکٹرز کچھ بتانے سے قاصر ہیں۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔

فلپائن میں پل گرنے کے پہلے بھی کئی واقعات ہو چکے ہیں ۔ گذشتہ سال ہی پل منہدم ہونے کے دو مختلف حادثات میں کم از کم ایک درجن افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل ایسے ہی واقعات میں 8 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو چکے ہیں ۔26 جولائی 2022 کو فلپائن کے داسماریناس شہر میں واقع ایک پل ،جس پر وہ کھیل رہے تھے،گرنے سے 8 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔ اس سے تین ماہ قبل 28 اپریل 2022 کو جنوبی فلپائن کے جزیرے پوجول پر پل گرنے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *