اسلام آباد: پولس کے مطابق افغانستان کی سرحد سے متصل ایک پاکستانی شہر میں ایک طاقتور بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم5افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔
یہ دھماکہ بلوچستان صوبہ کے چمن شہر میں حاجی ندا مارکٹ میں ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر پولس ذکاءاللہ درانی نے بتایا کہ چمن کے مال روڈ پر ہوئے اس دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولس انسپکٹر محمد محسن نے بتایا کہ نامعلوم شر پسندں نے ایک موٹر بائیک میں دھماکہ خیز مواد آئی ای ڈی رکھ کر موٹر سائیکل کو سڑک کے کنارے کھڑا کر دیا تھا۔
درانی کے مطابق یہ دھماکہ انسداد منشیات فورس کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔دھماکہ اس قدر شدت کا تھا کہ آس پاس واقع مکانات و دکانوں کی کھڑکیوں کے کانچ چٹخ گئے ۔
وزیر اعظم عمرنا خان نے پی ایم دفتر کے ٹوئیٹر کے توسط سے اس واردات کی شدید مذمت کی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کی۔ابھی تک کسی تنظیم نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔