At least 5 soldiers killed, 14 civilians injured in separate explosions in Balochistanتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اتوار کے روز جب ملک میں کرسمس کا تہوار منایا جا رہا تھا، کئی بم دھماکے ہوئے جس میں کم از کم 5 پاکستانی فوجی ہلاک اور کم و بیش درجن بھر غیر فوجی زخمی ہو گئے۔ پاکستانی فوج سے جاری ایک بیان کے مطابق کوہلو ضلع میں پہلا دھماکہ ہوا جہا ں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 24 دسمبر سے جاری انسداد دہشت گردی کارروائی میں مصروف فوجیوں کو نشانہ نا کرکیا گیا۔جس میں ایک کیپٹن سمیت پانچ وجی ہلاک ہو گئے۔

کیپٹن کی شناخت فہد کے طور پر کی گئی ہے جبکہ سپاہیوں کے نام لانس نائیک امتیاز، اصغر،مہران اور شمعون بتائے جاتے ہیں۔ سینیئر پولس افسر ظفر مہیسر نے کہا کہ صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ میں3و بم دھماکے ہوئے جس میں 11شہرہی زخمی ہو گئے۔ پہلادھماکہ اس وقت ہوا جب نامعلوم حملہ آوروں نے ایک پولیس چوکی پر دستی بم پھینکا جس میں تین پولیس افسران اور پانچ شہریوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ دووسا دھماکہ اس واقعے سے چند گھنٹے قبل ہوا جس میں چار افراد زخمی ہوئے۔ ایک دھماکہ صنعتی شہر ہب میں ہوا جس میں 3افراد زخمی ہوگئے۔ ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *