At least 50 lakhs employment opportunities in Ukraine lost due to warتصویر سوشل میڈیا

جنیوا: (اے یو ایس ) محنت کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ 24 فروری جب سے روس نے یوکرین پر حملہ کیا اب تک روزگار کے تقریباً 48 لاکھ مواقع ضائع ہوچکے ہیں، کیونکہ تنازع کے نتیجے میں کاروبار بند ہوگئے، برآمدات تعطل کی شکار ہوئیں اور لاکھوں شہری ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

ادارے کی بدھ کو جاری ہونے والی مطالعاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جارحیت سے پہلے ہی یوکرین کے کارکنوں کو روزگار کے 30 فی صد تک وسائل سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ اگر یہ تنازع برقرار رہتا ہے تو یہ اعداد و شمار بڑھ کر 70 لاکھ تک پہنچ جائیں گے۔ تاہم، جنگ بندی کی صورت میں 34 لاکھ لوگوں کو فوری طور پر روزگار کے مواقع میسر آسکتے ہیں۔

لڑائی کے اثرات بیان کرتے ہوئے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہمسایہ ممالک نے یوکرین کے لاکھوں مہاجرین کو پناہ دی ہے، جب کہ وہاں بھی بیروزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے، دوسری جانب روس میں کام میسر نہ ہونے کے سبب وہاں ملازمت کرنے والے وسطی ایشیا ئی ملکوں کے لاکھوں شہری وطن واپس جارہے ہیں۔

روسی افواج نے یوکرین کے شہریوں کوبھی نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ 50 لاکھ سے زائد افراد جن میں خواتین، بچے اور عمر رسیدہ لوگ شامل ہیں، ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ سال 2022 کے دوران یوکرین کی معیشت کم از کم ایک تہائی کے قریب سکڑ چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *