At least 6 Afghans dead, 2 missing as UK bound migrant boats sinkتصویر سوشل میڈیا

لندن:برطانوی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز تارکین وطن کو لے جانے والی دو چھوٹی کشتیاں رودبار انگلستان میںپلٹ گئیں جس میں 6 افغان ہلاک ہو گئے جب کہ دو دیگر سمندر میں لاپتہ ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صبح سویرے موسم نہایت خراب ہو گیا اور سمندر میں زبردست طغیانی آگئی اور لہریں کئی فٹ بلند اٹٹھنے لگیں۔ جس کے باعث یہ کشتیاں الٹ گئیں اور چھ افغان ہلاک ہوگئے ان میں سے زیادہ تر کا تعلق افغانستان سے تھا۔ ان میں نابالغ بھی شامل تھے۔

اتوار کو فرانسیسی استغاثوں نے انسانی اسمگلروں کے ذریعہ غیر قانونی طور پر لوگوں کو ایک مقام سے دسرے مقام پر منتقل کرنے کے نتیجے میں رونما ہونے والے تازہ ترین حادثات میں مجرمانہ تحقیقات کا آغاز کردیا۔ بولون کے پراسیکیوٹر فلپ سباتیئر نے کہا کہ تازہ ترین یہ واقعات ان غیر قانونی سرگرمیوں کے سنگین نتائج سے نمٹنے کے لیے فوری اور جامع کارروائی کی اشد ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 2 بجے نصف شب میں تقریباًً 66 افراد کو لے جانے والے ایک جہاز کو کلائس ساحل سمندرکے قریب سنگاتے کے ساحل سے کچھ دور پلٹا ہوا دیکھا گیا جس میں5افغان جن کی عمر 20تا30سال تھی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ چھٹے شخص کو ہوائی جہاز سے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔فلپ سباتیئر نے مزید بتایا کہ ہفتہ کے روز تارکین وطن کی ایک اور چھوٹی کشتی رود بار انگلستان میں ڈوب گئی۔ اس کشتی حادثے میں22 افراد کو بچا لیا گیا۔ متاثرین کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے کیونکہ کئی بغیر کاغذات کے سفر کر رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *