At least 6 dead, 3 missing due to heavy rain in Japanتصویر سوشل میڈیا

ٹوکیو:جاپان کے جنوب مغربی جزیرے کیوشو میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور زمین کھسکنے سے چھ افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہوگئے حکام نے منگل کے روز بتایاکہ امدادی کارکنان لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔دریں اثنا جاپان کے محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کے پیش نظرجز یرے میں خصوصی وارننگ کو ، جو پیر کو شمالی حصوں کے لیے جاری کی گئی تھی،کم کر دیا۔لیکن رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ چٹانیں گرنے اور زمین کھسکنے کے واقعات کے لیے ہوشیار رہیں۔

حالیہ دنوں میں دنیا کے مختلف حصوں میں غیر معمولی طور پر شدید بارشوں کی زد میں آنے والا جاپان تازہ ترین ملک ہے جس نے تیزی سے موسمیاتی تبدیلی کے نئے خدشات کو جنم دیا ہے۔چیف کیبنٹ سیکرٹری ہیروکازو ماتسونو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ میونسپلٹیاں اب بھی ہلاکتوں کا پتہ لگا رہی ہیں اور ہمیں ابھی تک تین ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہیں۔مزید تین اموات ممکنہ طور پر آفت سے متعلق ہیں، تین لاپتہ اور دو معمولی طور پر زخمی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *