ویلنگٹن:نیوزی لینڈ کے دارالحکومت میں منگل کی صبح ایک چار منزلہ ہاسٹل میں آگ لگنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ آگ لگتے ہی عمارت میں موجود افراد شب خوابی کے لباس میں ہی جان بچانے کے لیے بھاگے۔ جن میں سے کچھ زخمی ہو گئے۔کچھ کو چھت سے اتارا گیا۔
نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرس ہپکنز نے بھی ویلنگٹن میں منگل کی صبح ہاسٹل میں آگ لگنے سے چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔جبکہ شہر کے میئر نے دعویٰ کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
آگ پر قابو پانے کے لیے 80 فائر فائٹرز اور 20 ٹرکوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔ ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ 92 کمروں والے ہاسٹل میں بہت سی اموات ہوئیں اور 52 لوگوں کو بچا لیا گیا۔ڈپٹی نیشنل فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کمانڈر برینڈن نالی کے مطابق رہائشیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دھوئیں کی وجہ سے اپنے گھروں کی کھڑکیوں اور دروازوں کو بند کر کے گھر کے اندر رہیں۔
تصویر سوشل میڈیا