At least 60 killed in Himachal rains, 14 of them in Shimla landslidesتصویر سوشل میڈیا

شملہ:ہماچل پردیش میں موسلا دھار بارش، تودے گرنے اور سیلاب جیسے حالات نے ایک بار پھر وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی ۔ ریاست کے مختلف مقامات سے موصول اطلاع کے مطابقبارش سے متعلقہ واقعات میں اب تک 60 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔شملہ کے لال پانی علاقے میں ایک بار پھر بڑا حادثہ ہوا ہے۔ جہاں کئی مکانات مٹی کے تودے گرنے سے جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ کچھ لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ بھی ہے ۔

شملہ کے ہی کرشنا نگر میں مٹی کے تودے گرنے سے کئی مکانات دب گئے۔ اتوار کو شملہ میں مٹی کے دو تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں میں سے 14 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔ منڈی میں بھی بھاری جانی و مالی نقصان ہوا جہاں دو درجن افراد ہلاک ہوئے۔ بارش کے باعث این ایچ 4اور 800 سڑکیں متاثر ہوئیں تمام ا سکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں۔ صوبے کے 9 اضلاع میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پونگ ڈیم سے پانی چھوڑنے سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث پینے کے پانی کے 400 منصوبے متاثر ہوئے ہیں۔ رودرپریاگ کی مدمہیشور وادی میں پیر کو ایک پل کا 200 میٹر لمبا ٹکڑا بہہ گیا۔ جس میں 52 مسافر پھنس گئے تھے جنہیں منگل کے روز ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے باہر نکالااور محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ شملہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کالکا۔شملہ ریلوے روٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ پٹریوں کے نیچے سے زمین کھسک گئی۔ ٹرینوں کی آمدورفت ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے اور عالمی ثقافتی ورثہ شملہ ۔کالکا ریل ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *