At least 7 dead, 50 hurt in Bangladesh blast, three storey building razed to groundتصویر سوشل میڈیا

ڈھاکہ: بنگلا دیش کے دارالخلافہ ڈھاکہ میں ایک طاقتور دھماکے میں کم از کم 7افراد ہلاک اور 50دیگر زخمی ہو گئے۔حکام ابھی دھماکے کی نوعیت نہیں جان سکے۔یہ دھماکہ وسطی ڈھاکہ میں واقع ایک تین منزلہ عمارت میں ہوا ۔سمجھا جاتا ہے کہ گیس پائپ لائن پھٹنے سے یہ دھماکہ ہوا ہے۔

پولس نے کہا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ وہاں سے گذرنے والی چار بسوں کے شیشے ٹوٹ کر گر پڑے جس سے بس کے اندر بیٹھے درجنوں مسافر زخمی ہو گئے۔ڈھاکہ پولس کے سربراہ شفیق الرحمٰن نے کہا کہ دھماکے میں کم از کم ساتن افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لیکن فائر بریگیڈ والے اس میں کمی بتا رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ سرف تین افاد ہلاک ہو ئے ہیں۔

پولس اور فائربریگیڈ کا عملہ زخمیوں کی تعداد 50بتا رہا ہے۔ڈھاکہ میٹروپالیٹن پولس جوائن کمشنر سید نورالاسلام نے اے ایف پی کو بتایا کہ جائے وقوعہ پر فائر سروس افسران موجود ہیں اور وہ اس دھماکے کی اسباب کی تحقیقات کریں گے۔ لیکن ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ پائپ لائن میں میتھائن گیس گاڑھی ہو کر جم گئی تھی جس سے گیس کا رساؤ نہ ہو سکا اور پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔

انہوں نے یہ کہتےہوئے کہ حالیہ برسوں میں بنگلہ دیش میں اس قسم کے متعدد دھماکے ہو چکے ہیں اس میں کسی قسم کی تخریب کاری کو خارج از امکان بتایا۔ عینی شاہدین کئے مطابق یہ پوری عمارت جس میں ریستوراں، بجلی کے ساز و سامان کی دکان اور کئی دیگر اسٹورز تھے ،زمین بوس ہو گئی۔اور دو قریبی عمارتوں کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *