At least 7 military personnel killed in IS ambush in Syriaتصویر سوشل میڈیا

دمشق:شام میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے دہشت گردانہ حملے میں سات فوج ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔فوجی ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق داعش کے عسکریت پسندوں نے منگل کے روز وسطی شام میں شامی فوجی اہلکاروں کے پہرے میں جانے والے آئل ٹینکروں کے ایک قافلے پر حملہ کر دیا جس میںسات افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں پانچ فوجی اور دو ڈرائیور ہیں۔

انسانی حقوق کی شامی مشاہد گاہ نے کہا کہ صوبہ حما ہ کے مشرقی دیہی علاقوں میں رقہ اور سلامیہ شاہراہ سے گذرنے والے اس قافلے پر حملے میںمشین گنوں اور راکٹ سے چلنے والے دستی بموں (آر پی جی ) کا استعمال کیا گیا۔برطانیہ نشین شامی مشاہدگاہ نے کہا کہ یہ حملہ شامی فوجی اہلکاروں اور عام شہریوں کے خلاف داعش کے عسکریت پسندوں کے حملوں کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے۔ 2023 کے آغاز سے اب تک 192 شامی فوجی اور حکومت حامی جنگجوؤں کے ساتھ ساتھ 157 عام شہری بھی مارے جا چکے ہیں۔

داعش کے دہشت گرد حمص، حماہ، السویداہ، رقہ، دیر الزور اور حلب کے صوبوں تک پھیلے ہوئے صحرائی علاقے میں گھات لگائے بیٹھے رہتے ہیں۔ حکومت حامی اخبار الوطن نے کہا کہ یہ حملہ داعش کے عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد کیا گیا۔ شامی فوج نے کہا کہ چھ آئل ٹینکروں کو، جو حمص صوبے میں آئل ریفائنری کی طرف جا رہے تھے،آگ لگا دی گئی لیکن شامی فائر بریگیڈ عملہ آگ بجھانے میں کامیاب ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *