میکسیکو سٹی: پیر کے روز وسطی میکسیکو میں ز اکاٹیکاس۔سالٹیلو شاہراہ پر ایک مسافر بس پلٹ گئی جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور دیگر 30 زخمی ہوگئے۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً ساڑھے چھ بجے پیش آیا۔ نیشنل سول پروٹیکشن کوآرڈینیشن، کونسیپشیون ڈی اورو، زاکاٹیکاس کے ضلع روکمونٹس نے ٹویٹر کے توسط سے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی شکار بس امریکہ سے آرہی تھی۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس بس میں امریکہ میں مقیم میکسیکو کے شہر ی تھے جو موسم گرما کی تعطیلات گزارنے کے لیے ا پنے آبائی شہروں زکاٹیکاس اور اگواسکالینٹس جا رہے تھے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بارش کے بعد پھسلن کے باعث تیز رفتاری کے باعث اسٹئرنگ وہیل ڈرائیور کے وابو سے باہر ہوجانے کی وجہ سے پیش آیا ہوگا۔حادثہ کے بعد کچھ زخمیوں کی نیم طبی عملہ نے موقع پر ہی مرہم پٹی کر دی جبکہ شدید زخمیوں کو اسپتال میں داخل کردیا گیا۔
تصویر سوشل میڈیا 