At least 8 killed in firing at Russian universityتصویر سوشل میڈیا

ماسکو: روس کے شہر پرم میں ایک یونیورسٹی میں پیر کی صبح ایک بندوق بردار کی فائرنگ میں کم از کم8طلبا ہلاک اور کچھ زخمی ہو گئے ۔ روس نیوز ایجنسی رائٹرس کی اطلاع کے مطابق یونیورسٹی کے طبی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ واردات میں کم از کم 10 طلبا ہلاک ہوئے ہیں۔

روس کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ بندوق بردار کو گرفتار کر لیا گیا اس کی شناخت تمور بیکمانسروو کے طور پر ہوئی ہے۔ اور وہ ایسی بندوق لیے تھا جو ایسی شکل کی تھی جس سے صرف غیر مہلک ربر گولیاں یا پلاسٹک کی گولیاں داغی جاسکتی ہیں لیکن وقت ضرورت اس سے بارود بھری گولیاں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔ جیسے ہی فائرنگ شروع ہوئی بھگدڑ مچ گئی اور طلبا جان بچانے کے لئے کھڑکیوں سے کود پڑے تھے۔

تاس نیوز ایجنسی نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ایک نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کچھ طلبا جان بچانے کے لیے یونیورسٹی کی بالائی منزلوں کی کھڑکیوں سے کود گئے جس میں متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔ شوٹنگ کے پیچھے کیا مقصد تھا، یہ ابھی واضح نہیں ہوسکا ہے۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *